عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
دل کو سکون روح کو بالیدگی ملی
ذکرِ محمدیﷺ سے نئی زندگی ملی
کلیوں نے تِرا نام ہی چُپکے سے لیا تھا
پھولوں کو اک مہکتی ہوئی تازگی ملی
لولاک لما خلق، کی تنویر ہیں تارے
تیرے ظہور سے جنہیں تابندگی ملی
جلوت جسے کہتے ہیں وہ خلوت ہے سراسر
بندوں کو اک نئی روشِ بندگی ملی
پیچ و خمِ حیات سے گھبرا نہیں سکتے
جن کو تِرے صراط سے وابستگی ملی
اے بادشاہِ جود و سخا! مجھ پہ اک نظر
تیری نظر سے سب کو نئی زندگی ملی
اک گھونٹ فقط بادۂ الفت کا عطا ہو
مجھ کو تمام عمر یہی تشنگی ملی
محمود احمد غزنوی
No comments:
Post a Comment