Sunday, 13 August 2023

اے میری ارضِ مقدس تیرا اللّٰه نگہبان

 ارضِ مقدس

سربلند رہے تیرا تقدس، تیرا اللّٰه نگہبان

اے میری ارضِ مقدس، تیرا اللّٰه نگہبان

تیرا کھیت کھلیان آباد رہے

تیرا جنگل میدان آباد رہے

تیرے دریا بیابان آباد رہے

تیرا ذرہ ذرہ میری جان آباد رہے

سربلند رہے تیرا تقدس، تیرا اللّٰه نگہبان

اے میری ارضِ مقدس، تیرا اللّٰه نگہبان

تیرا گاؤں شہر آباد رہے

تیری گود ہمیشہ شاد رہے

تیرا عَلم ہو فخر ان کا

میری نسلوں کی بنیاد رہے

سربلند رہے تیرا تقدس، تیرا اللّٰه نگہبان

اے میری ارضِ مقدس، تیرا اللّٰه نگہبان

تجھ کو تیرا مان بھی دوں گا

آن بھی دوں گا، شان بھی دوں کا

چیروں گا دشمن کا کلیجہ

وقت پڑا تو جان بھی دوں گا

سربلند رہے تیرا تقدس، تیرا اللّٰه نگہبان

اے میری ارضِ مقدس، تیرا اللّٰه نگہبان

قبول سب درد مندوں کی ریاضت کرنا

میرے رب میرے وطن کی حفاظت کرنا

باہر کچھ سانپ ہیں اور اندر گِدھ

اپنے فضل سے دور یہ غلاضت کرنا

سربلند رہے تیرا تقدس، تیرا اللّٰه نگہبان

اے میری ارضِ مقدس، تیرا اللّٰه نگہبان

قبول ہو میری دعا آباد رہے

اے پیارے خدا آباد رہے

میں رہوں نہ رہوں لیکن

یہ دھرتی سدا آباد رہے

سربلند رہے تیرا تقدس، تیرا اللّٰه نگہبان

اے میری ارضِ مقدس، تیرا اللّٰه نگہبان


آفتاب چکوالی

آفتاب احمد خان

No comments:

Post a Comment