Saturday, 12 August 2023

رحمتوں کی ہوئی برسات پنجتن کے طفیل

عارفانہ کلام  پنجتن کے طفیل


رحمتوں کی ہوئی برسات پنجتن کے طفیل

مانگے بن مل گئی خیرات پنجتن کے طفیل

تیرگی کا نہ کوئی ڈر نہ اندیشہ و خوف

دن میں ڈھلتی رہی ہر رات پنجتن کے طفیل

مانگنے کا تو سلیقہ ہمیں آتا ہی نہیں

بنا مانگے ہے یہ بہتات پنجتن کے طفیل

خود خدا پوچھتا ہے ہم سے کہ کیا چاہتے ہو

ایسا منصب ہے یہ اوقات پنجتن کے طفیل

کربلا والوں نے بھیجا ہے کفن تحفے میں

پائی ہے میں نے سوغات پنجتن کے طفیل

ہو وہ عراق یا ایران، عرب ہو کہ عجم

صحرا سب بن گئے باغات پنجتن کے طفیل

میرے اجداد کا منصب نہ سمجھ پائیں گے آپ

ان کے سب کشف و کرامات پنجتن کے طفیل


ظفر معین بلے

No comments:

Post a Comment