Wednesday 16 August 2023

بھول چکا ہوں برا ہے کیا اور اچھا کیا

بُھول چُکا ہُوں بُرا ہے کیا اور اچھا کیا

غور سے دیکھو، میرا چہرہ بدلا کیا؟

لکھتے رہتے ہو برگد، پیپل، نظمیں

یاد ہے تم کو اب تک گاؤں کا رستہ کیا؟

یہ تو ہے اس دور کی انسانی فطرت

باہر سے کیا ہے، اندر سے نکلا کیا

جب ظالم کو ظالم کہنا جُرم ہُوا

میں اس کو مظلوم نہیں تو کہتا کیا؟

غُربت کے لمبے دن اور چھوٹی راتیں

اس موسم میں تیرا میرا رشتہ کیا؟


شعیب رضا فاطمی

No comments:

Post a Comment