Monday 14 August 2023

جاں محمد کے گھرانے پہ لٹائے ہوئے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جاں محمدﷺ کے گھرانے پہ لٹائے ہوئے ہیں

ہم درِ پنجتن پہ سر کو جھکائے ہوئے ہیں

نوکِ نیزہ پہ کٹے سر سے پڑھیں ہیں قرآں

کیا حسینؑ ابنِ علیؑ وجد میں آئے ہوئے ہیں

جلنے والوں کے لیے اتنا ہی کافی ہو گا

دو ہیں کاندھوں پہ تو دو گود اٹھائے ہوئے ہیں

یہ اگر آپ کی محفل نہیں ہوتی تو حضور

ہم بتاتے کہ کیا گل یہ کھلائے ہوئے ہیں

سجدہ کرتے ہیں جو گوبر سے بھرے جوتوں کو

انگلیاں خاکِ شفاء پر وہ اٹھائے ہوئے ہیں

کربلا کا تو آغاز ہی تھا جنگِ جمل

نسل در نسل سے ہم ان کے ستائے ہوئے ہیں

شوق تھا مسند و منصب کا مگر کیا کہیے

قبضہ بھی باغِ فِدّک پر وہ جمائے ہوئے ہیں

کاٹ تو ڈالا تھا سارا ہی گھرانہ اور اب

نام لیواؤں کی بھی جان کو آئے ہوئے ہیں


ظفر معین بلے

No comments:

Post a Comment