میں دل ہر اک پر نثار کرتی تو ایک دنیا پڑی ہوئی تھی
وفا کا میں کاروبار کرتی تو ایک دنیا پڑی تھی
بھرے ہوئے اس جہان سے میں بچا کے دامن گزر رہی ہوں
کسی سے میں آنکھیں چار کرتی تو ایک دنیا پڑی ہوئی تھی
تمہی محبت کی ابتدا ہو تمہی محبت کی انتہا ہو
میں عشق جو بار بار کرتی تو ایک دنیا پڑی ہوئی تھی
خطا ہوئی جو چنا ہے میں نے بس اپنی پہلی نظر میں تم کو
ذرا سا میں انتظار کرتی تو ایک دنیا پڑی ہوئی تھی
شفقت حیات شفق
No comments:
Post a Comment