Monday, 21 August 2023

میں تم سے محبت کرتا ہوں

 اداس چہرے


میں تم سے محبت کرتا ہوں

جب تم روتی ہو

میں محبت کرتا ہوں

 تمہارے دھندلائے ہوئے اداس چہرے سے

اداسی ہم دونوں کو پگھلا دیتی ہے

مجھے بہتے آنسو اچھے لگتے ہیں

میں پیار کرتا ہوں 

تیرے آنسوؤں سے بھیگے ہوئے چہرے سے

عورتیں بہت ہی خوبصورت ہو جاتی ہیں

جب وہ رو رہی ہوں


شاعری: نزار قبانی

اردو ترجمہ: منو بھائی

No comments:

Post a Comment