Showing posts with label عطاءالمصطفیٰ. Show all posts
Showing posts with label عطاءالمصطفیٰ. Show all posts

Sunday, 14 August 2022

رنگ پر تب ہی مرے دل کی دعا آئے گی

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


رنگ پر تب ہی مِرے دل کی دعا آئے گی

جب مدینے سے بلاوے کی ندا آئے گی

یادِ بطحا جو مدینے کو چلی جاتی ہے

گنبدِ سبز کو یہ ہاتھ لگا آئے گی

جو بھی دل عشقِ محمدﷺ میں فنا ہو جائے

اس سے پھر صرف درودوں کی صدا آئے گی

Saturday, 16 July 2022

جب دل نے آبیاری کو مانگا ذرا خراج

 جب دل نے آبیاری کو مانگا ذرا خراج

آنکھوں نے بڑھ کے آب رواں کا دیا خراج

حسن و مہک چمن میں سجانے کے واسطے

گل سے مگس نے خونِ جگر کا لیا خراج

حصے میں فصل کچھ ہی ملی ہے کسان کو

پہلے زمیندار کے گھر کا کٹا خراج

صحرا میں اک سراب چلاتا رہا مجھے

Tuesday, 23 November 2021

چلا ہے شان سے کربل جگر حسین کا ہے

 عارفانہ کلام منقبت سلام مرثیہ بر امام حسین


چلا ہے شان سے کربل، جگر حسینؑ کا ہے

بہت کٹھن ہے مگر یہ سفر حسین کا ہے

تجھے بتاؤں کہ کربل کا فائدہ کیا ہے؟

جو دین زندہ ہے اب ، یہ اثر حسین کا ہے

وہ شاہِ خلد ہیں سردار نوجوانوں کے

خدا سے پیار کا ایسا اجر حسین کا ہے

Monday, 22 November 2021

دار سے کہہ دے یار آتا ہوں

 دار سے کہہ دے یار، آتا ہوں

بار ہا مت پکار، آتا ہوں

آج تُو بھی اداس لگتا ہے

اے دلِ بے قرار، آتا ہوں

آج ساقی ہوں بن پیے مدہوش

عشق کا ہے خمار، آتا ہوں

Sunday, 21 November 2021

بدلے گی لحد میری چمن زار کی صورت

 نعتِ رسول مقبولﷺ


بدلے گی لحد میری چمن زار کی صورت

جس وقت نظر آئے گی سرکار کی صورت

لاریب وہ کملی میں چھپا لیں گے مجھے بھی

دیکھیں گے محمدﷺ جو طلبگار کی صورت

پرواز مدینے کو درودوں کی لڑی ہے

کونجیں سی اڑی جاتی ہیں اک ڈار کی صورت

Saturday, 20 November 2021

شان سرکار بیاں کرنے قلم تک پہنچا

 نعتِ رسول مقبولﷺ


شانِ سرکارؐ بیاں کرنے قلم تک پہنچا

میں تصور میں درِ شاہِ امم تک پہنچا

والہانہ مِرے بوسے لیے رحمت نے وہاں

جب سفر ختم ہوا اور حرم تک پہنچا

رک گیا سدرہ پہ جبریلِؑ امیں بھی جا کر

پھر نہ سرکارؐ کے وہ نقشِ قدم تک پہنچا

Friday, 19 November 2021

چارہ گر جا صدا نہیں باقی

 چارہ گر جا، صدا نہیں باقی 

اب کوئی التجا نہیں باقی 

تجھ سے امید بھی نہیں کوئی 

تجھ سے کوئی گِلہ نہیں باقی 

اب مسرت کسی سخن میں نہیں 

درد میں بھی مزا نہیں باقی