عارفانہ کلام نعتیہ کلام
رنگ پر تب ہی مِرے دل کی دعا آئے گی
جب مدینے سے بلاوے کی ندا آئے گی
یادِ بطحا جو مدینے کو چلی جاتی ہے
گنبدِ سبز کو یہ ہاتھ لگا آئے گی
جو بھی دل عشقِ محمدﷺ میں فنا ہو جائے
اس سے پھر صرف درودوں کی صدا آئے گی
نامِ سرکارﷺ جواباً جو کہے گا عاصی
ایک دم قبر میں جنت کی ہوا آئے گی
دان ہوں گے تجھے الفاظ سبھی مدحت کے
نعت لکھنے کی مدینے سے عطا آئے گی
عطاءالمصطفیٰ
No comments:
Post a Comment