Showing posts with label ندا اعظمی. Show all posts
Showing posts with label ندا اعظمی. Show all posts

Saturday, 16 July 2022

اپنی نظریں کٹار کرتی ہوں

 اپنی نظریں کٹار کرتی ہوں

عاشقوں کا شکار کرتی ہوں

اس محبت میں بس خسارہ ہے

پھر بھی یہ کاروبار کرتی ہوں

اک نہ اک دن ضرور آئے گی

موت کا انتظار کرتی ہوں

Thursday, 10 March 2022

پردہ چہرے سے ہٹا سکتی ہوں لیکن چھوڑو

 پردہ چہرے سے ہٹا سکتی ہوں لیکن چھوڑو

آئینہ تم کو دکھا سکتی ہوں لیکن چھوڑو

ظلم سہتی ہوں تمہارا تو نہ سمجھو بزدل

خاک میں تم کو ملا سکتی ہوں لیکن چھوڑو

یہ جو خود دار بنے پھرتے ہیں ان کو اپنی

انگلیوں پر میں نچا سکتی ہوں لیکن چھوڑو

Saturday, 26 February 2022

سرد موسم میں اک ردا ہے تو

 سرد موسم میں اک ردا ہے تُو

میں ہوں بادل مِری گھٹا ہے تو

دیکھتا ہے مجھے ہر اک صورت

میرے کمرے کا آئینہ ہے تو

میرے اندر تپش مئی کی ہے

اور دسمبر کی سی ہوا ہے تو

Sunday, 20 February 2022

کر لیا سب سے خود بڑا خود کو

 کر لیا سب سے خود بڑا خود کو

آپ نے کیا سمجھ لیا خود کو

تہمتیں بعد میں دھریں مجھ پر

کیجیۓ پہلے آئینہ خود کو

اور کوئی کہے تو میں مانوں

خود ہی کہتے ہو پارسا خود کو

Saturday, 19 February 2022

جھوٹ مت بول مرے واسطے چل رہنے دے

 جھوٹ مت بول مِرے واسطے چل رہنے دے

تُو بنائے گا نیا تاج محل؟؟ رہنے دے

دیکھ، تھک جائے گا لیکن نہ ملے گا کوئی 

چھوڑ، مت ڈھونڈ کوئی میرا بدل، رہنے دے

تیری باتوں سے میں مغرور نہ ہو جاؤں کہیں

میری تعریف نہ کر اتنی بھی، چل رہنے دے

Friday, 18 February 2022

تم سمجھتے نہیں جذبات تمہیں کیا معلوم

 تم سمجھتے نہیں جذبات، تمہیں کیا معلوم

ہجر کے میرے یہ دن رات تمہیں کیا معلوم

میرے سینے میں یہ نشتر کی طرح چبھتے ہیں

اس زمانے کے سوالات، تمہیں کیا معلوم

تم تو سورج ہو ہوئی شام تو پھر ڈوب گئے

چاندنی رات، ملاقات، تمہیں کیا معلوم

Thursday, 17 February 2022

دوستی اور محبت کے ہر جال سے

 دوستی اور محبت کے ہر جال سے

میں ہوں واقف تمہاری سبھی چال سے

اب کبوتر بنا کے رکھوں گی اسے

سیکھ آئی ہوں جادو میں بنگال سے

کیا کہا بھول بیٹھے ہو اک دم مجھے

پوچھ لو تم ذرا اپنے رومال سے