Thursday, 17 February 2022

دوستی اور محبت کے ہر جال سے

 دوستی اور محبت کے ہر جال سے

میں ہوں واقف تمہاری سبھی چال سے

اب کبوتر بنا کے رکھوں گی اسے

سیکھ آئی ہوں جادو میں بنگال سے

کیا کہا بھول بیٹھے ہو اک دم مجھے

پوچھ لو تم ذرا اپنے رومال سے

چاند سا اپنا بیٹا مجھے دے دیا

اور کیا چاہیۓ مجھ کو سسرال سے

فون کرنے کی اس کو ضرورت نہیں

وہ چلا آتا ہے ایک مِس کال سے

شکر ہے رب کا میں بچ گئی ہوں ندا

اس محبت وحبت کے جنجال سے


ندا اعظمی

No comments:

Post a Comment