Monday 28 February 2022

مرا محافظ ڈرا ہوا ہے

 مِرا محافظ ڈرا ہوا ہے

سکرپٹ سارا لکھا ہوا ہے

یہ کام اس پر ہی ہو رہا ہے

میں ایک خیمے سے جھانکتا ہوں

اور اپنی آنکھوں سے دیکھتا ہوں

مِرا محافظ ڈرا ہوا ہے

میں سوچتا ہوں یہ کیا ہوا ہے

مِرا محافظ ڈرا ہوا ہے

ہر اک سپاہی ہے چاک وچوبند

ہر ایک خطرے پہ مورچہ ہے

ہمیں کو مرنے کا ڈر نہیں ہے

ہمارا دشمن بھی جانتا ہے

مگر محافظ ڈرا ہوا ہے

عجیب مایوس زندگی ہے

کہ سال پورا گزر گیا ہے

جسے محافظ سمجھ رہا ہوں

حقیقتاً یہ بہت جدا ہے

اگرچہ دشمن نہیں ہے لیکن

یہ دشمنوں سے ملا ہوا ہے

کہاں کی اقوام متحد ہیں؟

یہ سب یہ کس کا کیا دھرا ہے

ہمارے اپنے گُرو کہاں ہیں

وہ چھ مہینوں کا کیا ہوا ہے

کسے محافظ سمجھ رہے ہیں

یہ کون غیروں سا لگ رہا ہے

ہمیں تو مالی ہیں اس چمن کے

ہمیں محافظ ہیں اس وطن کے

ہمارا کچھ بھی جدا نہیں ہے

فقط یہ افسر بِکا ہوا ہے

میں ایک قیدی ہوں اور مجھ سے

مِرا محافظ ڈرا ہوا ہے


عاصم سلیم

No comments:

Post a Comment