Saturday, 19 February 2022

جھوٹ مت بول مرے واسطے چل رہنے دے

 جھوٹ مت بول مِرے واسطے چل رہنے دے

تُو بنائے گا نیا تاج محل؟؟ رہنے دے

دیکھ، تھک جائے گا لیکن نہ ملے گا کوئی 

چھوڑ، مت ڈھونڈ کوئی میرا بدل، رہنے دے

تیری باتوں سے میں مغرور نہ ہو جاؤں کہیں

میری تعریف نہ کر اتنی بھی، چل رہنے دے

اپنے پیغام سے ہر لفظ مٹا دے،۔ لیکن

مجھ کو لکھا ہے جہاں جانِ غزل رہنے دے

پیڑ پر بوجھ سمجھ کر ارے ناداں! مت توڑ

عمر کچی ہے ابھی شاخ پہ پھل رہنے دے

صرف اشعار میں لگتا ہے بھلا عشق، ندا

پڑھ کے تُو میر کو ایسے نہ مچل رہنے دے


ندا اعظمی

No comments:

Post a Comment