Friday 25 February 2022

شوق بقا کا آپ نے کتنا حسیں صلہ دیا

 شوقِ بقاء کا آپ نے کتنا حسیں صلہ دیا

خاک ہی سے بنا تھا میں خاک میں پھر ملا دیا

چشم کرشمہ ساز کی یہ بھی ہے اک خصوصیت

چاہا جسے بنا دیا،۔۔۔ چاہا جسے مٹا دیا

مجھ سے اگر ہوئی تھی بھول آپ نے کیوں کیا قصور

کیوں میرا حال دیکھ کر بزم میں مسکرا دیا

آنکھ کو دے کے ذوق رنگ خود ہوا رنگ سے پرے

شعبدہ گر! یہ تُو نے خوب دید کا حوصلہ دیا

طرزی ابھی تو یہ فغاں بن ہی رہی ہے داستاں

دل میں تھا راز اک نہاں شعر کوئی سنا دیا


عبدالمنان طرزی

No comments:

Post a Comment