Friday 25 February 2022

نہ دیوانوں کو سزا اور سنائی جائے

نہ دیوانوں کو سزا اور سُنائی جائے

ان پہ تعزیر محبت کی لگائی جائے

بات کرتا ہے کوئی، پل میں مُکر جاتا ہے

میرے دُشمن کی مجھے نسل بتائی جائے

ٹھیک کرنا جو نہیں، زہر ہی دے ڈالو

کچھ تو بیمار کے اندر بھی دوائی جائے

بس اسی شرط پہ اب پہنوں گا کفن

اس کی تصویر بھی سینے پہ لگائی جائے

وقتِ رُخصت تو میرے یار جی درشن دے کر

میرے دل میں جو لگی آگ بُجھائی جائے

کس لیے شکوہ، جو جانا ہی مقدر ٹھہرا

یوں نہ اب ختم ہوئی بات بڑھائی جائے

ہاں وہی ٹھہرے میری ہستی جلانے والے

ان کی گلیوں میں میری راکھ اُڑائی جائے

ہم نے کاٹی ہے کئی بار ہی جینے کی سزا

غم کی اس بار نئی فصل اُگائی جائے

جیسے عثمان کسی بارات کا ہو دولہا

میری میّت بھی یونہی کاش سجائی جائے


عثمان انیس

No comments:

Post a Comment