Friday, 25 February 2022

اب اپنی جفا یاد نہ عاشق کی وفا یاد

اب اپنی جفا یاد نہ عاشق کی وفا یاد

او بھولنے والے تجھے کچھ بھی نہ رہا یاد

جب دل سے اٹھائے نہ گئے ظلم بتوں کے

آیا اسے فریاد کے پردے میں خدا یاد

آگے تِرے دم بھول گئے چارہ گر ایسا

جینے کی دوا یاد نہ مرنے کی دعا یار

کچھ پاس محبت ہے جو خاموش ہوں اب تک

ایک ایک ستم یاد ہے،۔ ایک ایک جفا یاد

کیا اور کوئی ظلم بھی ہے اس سے زیادہ

مرتے ہوئے عاشق کو بھی تم نے نہ کیا یاد

اس عیش کی تصویر نے سب رنج مٹائے

صورت کو تِری دیکھ کے کچھ بھی نہ رہا یاد

اب سورج ہے ہو جو شکایت ہے جفا کی

اس یاد کے صدقے نہ رہی اپنی جفا یاد

زحمت کش گیسو ہوں تو کیا طرہ ہے مجھ میں

کرتی ہے مجھے اس بتِ کافر کی بلا یاد

جب ٹیس مِرے زخم جگر میں ہوئی افسر

تیرِ نگہِ ناز کی شوخی کو کیا یاد


افسر صدیقی

No comments:

Post a Comment