Wednesday, 28 October 2026

زباں ذکر الہیٰ سے کبھی خالی نہیں ہوتی

 زباں ذِکرِ الہیٰ سے کبھی خالی نہیں ہوتی

ہوں جیسے بھی مِرے حالات بدحالی نہیں ہوتی

یہاں زندہ دلوں پر ہی تو خُوشیاں راج کرتی ہیں

اگر چھائی ہو مایوسی تو خُوشحالی نہیں ہوتی

کبھی مُردہ دلوں کی حسرتیں پوری نہیں ہوتیں

مگر ایمانِ کامل سے بداعمالی نہیں ہوتی

اگر منزل ہی باطل ہو ڈگر سِیدھی نہیں ہوتی

مسافت راہِ حق پر ہو تو پامالی نہیں ہوتی

یہاں نظرِ جہاندیدہ بہت مسرُور ہوتی ہے

بدل ڈالے اگر دل سمت ہریالی نہیں ہوتی


میاں وقارالاسلام

No comments:

Post a Comment