Sunday, 25 October 2026

اف رے تیرا سنگار کیا کہنا

 اُف رے تیرا سِنگار کیا کہنا

مردوا ہے نثار کیا کہنا

ایسی عیاشی کم سُنی ہو گی

بِک گیا گھر دوار کیا کہنا

جس تمنّا کو وہ نہیں سُنتے

اس کا پھر بار بار کیا کہنا

تانیں سُن کر مُوئی کی جھُولے پر

ہر طرف تھی پُکار کیا کہنا

میرا تنزیب کا دوپٹہ سب

کر دیا تار تار کیا کہنا

اب تو شیدا کی ریختی سُن کر

ہوتی ہے اک پُکار کیا کہنا


شیدا الہ آبادی

مولوی نثار حسین خاں

No comments:

Post a Comment