Sunday, 25 October 2026

دل آرزوئے زر لیے ہرگز جیا نہیں

 دل آرزوئے زر لیے ہرگز جِیا نہیں

صد شکر یہ مِزاج ہی ہم کو مِلا نہیں

اوروں کے معبدوں کو جو ڈھا کر کرے ہو ناز

وہ بندۂ خُدا ہی سہی با خُدا نہیں

مایوسیوں کی گرچہ رہا یہ لپیٹ میں

اُمید کا دِیا مگر اپنا بجھا نہیں

قدریں حسِین اک اک کر کے مِٹ گئیں

اپنوں میں بھی وہ پہلے سے صِدق و صفا نہیں

پہنچیں دِلوں کو زحمتِ فن سے اذیتیں

فنکار کا رہا یہ کبھی مُدعا نہیں


ملک تاسے

No comments:

Post a Comment