Wednesday, 9 August 2023

غرور کوہ کے ہوتے نیاز کاہ رکھتے ہیں

غرورِ کوہ کے ہوتے نیازِ کاہ رکھتے ہیں

تِرے ہمراہ رہنے کو قدم کوتاہ رکھتے ہیں

اندھیروں میں بھی گُم ہوتی نہیں سمتِ سفر اپنی

نگاہوں میں فروزاں اک شبیہِ ماہ رکھتے ہیں

یہ دُنیا کیا ہمیں اپنی ڈگر پر لے کے جائے گی

ہم اپنے ساتھ بھی مرضی کی رسم و راہ رکھتے ہیں

وہ دیوارِ انا کی اوٹ کس کس آگ جلتا ہے

دل و دیدہ کو سب احوال سے آگاہ رکھتے ہیں

در و بستِ جہاں میں دیکھتے ہیں سُقم کچھ عالی

اور اپنی سوچ کا اک نقشۂ اصلاح رکھتے ہیں


جلیل عالی

No comments:

Post a Comment