Friday 4 August 2023

شب کا انجام فاتحانہ ہوا

 شب کا انجام فاتحانہ ہُوا

مجھ کو تکیہ بھی تیرا شانہ ہوا

سب ہی مجرم ہیں ایک دُوجے کے

میں ہُوا، تم ہُوئے، زمانہ ہوا

اب تو دونوں کہیں نہیں لگتے

دل ہُوا یا مِرا نشانہ ہوا

دشت سے پاؤں جب نکالا تو

تیرے کوچے سے دوستانہ ہوا

تجھ کو چاہا تو پُھول کِھلنے لگے

تجھ کو سوچا تو غم روانہ ہوا

آنکھ صحرا ہوئی مگر یہ کیا

دل کا ماحول شاعرانہ ہوا


احمد زوہیب

No comments:

Post a Comment