محبت
ہواؤں کی طرح ہلکی
یہ خوشبو کی طرح مدھم
یہ رنگوں کی طرح جاذب
کبھی خوش کُن، کبھی پُر نم
بڑے دلکش ہیں سب منظر
یہ جن کو حُسن دیتی ہے
یہ جن کو رُوپ دیتی ہے
یہ جن کو رنگ دیتی ہے
نصیبوں والے ہوتے ہیں
یہ جن کو سنگ دیتی ہے
ہوا جب نرم کومل ہو
تو دل کو لطف دیتی ہے
کوئی پھر کیا کرے اس کا
کہ جب یہ روگ بن جائے
میں اس لمحے سے خائف ہوں
کہ جب یہ بوجھ بن جائے
فاطمہ نجیب
No comments:
Post a Comment