Tuesday 8 August 2023

میں کہ مفلس غریب اک شاعر

 اتنا بتائیے مجھ کو


میں کہ مفلس غریب اک شاعر

آپ اور آپ کی گِراں مائی

آپ اور آپ کی یہ رعنائی

ایک سورج اور ایک تاریکی

ایک دانا، اور ایک سودائی

کیا علاقہ ہے آپ میں مجھ میں

آپ کی میرے ساتھ رُسوائی

لیکن اتنا بتائیے مجھ کو؟

آپ نے مجھ سے کیوں مذاق کیا

کیوں دلایا تھا زندگی کا یقیں

کیوں جگایا تھا پیار کا احساس

اور اب مجھ کو کس لیے تنہا

اجنبی راستوں پہ چھوڑ دیا

ہو رہا ہے یہ اب مجھے محسوس

میں اکیلا ہوں تپتے صحرا میں

اس سے پہلے تو ایک نشہ تھا

نشہ اک آپ کی محبت کا

اس سے پہلے میں کب سمجھتا تھا

یہ نشیب و فراز کی تفریق

آج ارمان سُلگ رہے ہیں مِرے

آج سب زخم ہو گئے ہیں ہرے


رحمان جامی

No comments:

Post a Comment