Thursday, 3 August 2023

آتی جاتی سانسوں سے رابطہ بھی رکھنا ہے

 آتی جاتی سانسوں سے رابطہ بھی رکھنا ہے

زندگی سے تھوڑا سا فاصلہ بھی رکھنا ہے

اک نئی تمنا کو دل میں پلنے دینا ہے

اور ٹوٹ جانے کا حوصلہ بھی رکھنا ہے

یوں تو ایک تنہائی ساتھ ساتھ چلتی ہے

اب نیا سفر ہے تو قافلہ بھی رکھنا ہے

کوئی بات کہنی ہے اور اسے ستانا ہے

روٹھنے منانے کا سلسلہ بھی رکھنا ہے

خواہشوں کے جنگل میں دور دور جانا ہے

پھر پلٹ کے آنے کا راستہ بھی رکھنا ہے


آئرین فرحت 

No comments:

Post a Comment