Thursday, 3 August 2023

جانتا ہوں کہ وہ وقت بھی آئے گا

 جانتا ہوں کہ وہ وقت بھی آئے گا

جب مِری شاعری کو اچانک کبھی

چاند آکاش گنگا میں نہلائے گا


جانتا ہوں کہ وہ وقت بھی آئے گا

جب زباں کا تعصب نہ ہو گا کہیں

میری خوشبو سے ہر اک مہک جائے گا


جانتا ہوں کہ وہ وقت بھی آئے گا

جب نگر اور ڈگر ایک ہو جائیں گے

میرا آدرش جب مجھ کو اپنائے گا


جانتا ہوں کہ وہ وقت بھی آئے گا

میری مدفون مٹی پہ روؤ گے تم

کوئی راہی مِرا گیت جب گائے گا


شیخ ایاز

No comments:

Post a Comment