بکھر نہ جاتے تو سب کچھ اتھل پتھل ہوتا
جو اپنے منہ سے نکلتا وہی اٹل ہوتا
ہمارے اپنے ہی مہرے بکھر گئے ورنہ
جو بن کے بیٹھا ہے اکبر وہ بیربل ہوتا
بڑے سلیقے سے تقسیم کردیا ہے ہمیں
اگر یہ شاخ نہ کٹتی تو آج پھل ہوتا
تمہارے دور میں سنسد بھون ہے جس کا نام
ہمارے عہد میں ہوتا تو اصطبل ہوتا
راحت اندوری
*سنسد بھون = پارلیمنٹ
No comments:
Post a Comment