اک دعا چاند کو دیکھ کر
خدائے عالم، عظیم و اکبر
نظر عید کا جو چاند آیا
ہے آسماں پر
خدآیا میرے تو اس قمر کو
سلامتی کا، امن کا اور آشتی کا
نشاں بنا دے
خدائے عالم، عظیم و اکبر
تو اس زمیں سے
ہر ایک ظلمت کو دور کر دے
ہر ایک دل سے مٹا دے نفرت
ہر ایک دل میں
محبتوں کا تو نور بھر دے
خدایا میرے تو اس قمر کو
سلامتی کا، امن کا اور آشتی کا
نشاں بنا دے
خورشید اکرم سوز
No comments:
Post a Comment