Friday, 20 September 2024

وہ علم و حکمت سکھانے والا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


وہ علم و حکمت سکھانے والا

پیام حق کا وہ لانے والا

کلام حق کا سنانے والا

عذاب حق سے ڈرانے والا

وہ رسم بد کا چھڑانے والا

وہ جھل و بدعت مٹانے والا

وہ بت پرستی اٹھانے والا

وہ سیدھا رستہ چلانے والا

خدا پرستی بتانے والا

وہ عاصیوں کا بچانے والا

مقام محمود پانے والا

وہ بیت اقصی کو جانے والا

صلوۃ اس پر سلام اس پر

اور اس کے سب آل با صفا پر

اور اس کے اصحاب با وفا پر

اور اس کے احباب اتقیا پر


اسماعیل میرٹھی

No comments:

Post a Comment