عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
یا رسول اللہ از بہر خُدا امداد کُن
عمر بھر کرتے رہے امراض ملت کا علاج
اک مرض نے انتقاماً دھر لیا ہے ان کو آج
دل کے ہاتھوں گو ہمیشہ یہ رہے ہیں بے قرار
لیکن اب دل ہو گیا ہے اور ہی صورت سوار
محفل احباب میں مثلِ بریشم نرم ہیں
کار زار ملک و ملت میں ہمیشہ گرم ہیں
ان کے اوصافِ مسیحائی کی ہی تصویر ہے
ان کی جو تحریر ہے یا ان کی جو تقریر ہے
دل ہمیشہ سے رہا ان کے قلم کا ہم زباں
وارداتِ قلب یکسر، ان کا انداز بیاں
ہم کو ارزانی رہے یہ سر دبیر ارجمند
یہ سراپا علم و حکمت، صاحب عزم بلند
ہیں خضر کی یہ تہِ دل سے دعا ہائے صمیم
ہوں خلیق خوش بیاں پر حق کے الطافِ عمیم
"یا خدا! بہرِ مصطفیٰ امداد کُن"
"یا رسول اللہ از بہر خدا امداد کن"
خضر تمیمی
No comments:
Post a Comment