عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
چٹھی شفاعتوں کی مرے نام آئے گی
پیش حضورﷺ نعت بہت کام آئے گی
گجرے درودِ پاکﷺ کے نذر حضور ہیں
خوشبو سی تا ابد سحر و شام آئے گی
پیش نظر ہوں گنبد خضریٰ کی جالیاں
ہریالی قلب و جان میں پھر عام آئے گی
عزم سفر مدینے کا ہر دم جواں رہے
پھر منزل مراد بہر گام آئے گی
ہم خوشدلی سے آپؐ کا دامن جو تھام لیں
دنیائے ہست و بود، تہِ دام آئے گی
یا رب! ریاض نعت سے گر سرخروئی ہو
خوشبو در ہنر سے لبِ بام آئے گی
ریاض زیدی
No comments:
Post a Comment