Tuesday 3 September 2024

ساری امت کو پیارے فقط آپ ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ساری امت کو پیارے فقط آپ ہیں

اس جہاں کے ستارے فقط آپ ہیں

آپﷺ رہبر ہمارے بنے دین کے

حشر میں بھی سہارے فقط آپ ہیں

آپ صادق بھی ہیں اور امیں بھی ہے سچ

اک مثالی اشارے فقط آپﷺ ہیں

عکس قرآن کا آپﷺ کی ذاتِ ہے

سب دلوں کے ستارے فقط آپ ہیں

ہم نے دیکھے حسیں ساری دنیا میں ہیں

سب سے دلکش نظارے فقط آپ ہیں

حشر میں دید ہو آپؐ کی اے نبیﷺ

سب سے محسن ہمارے فقط آپ ہیں


احمد مسعود قریشی

No comments:

Post a Comment