Saturday, 31 July 2021

دل یہ کہتا ہے کہ رویا جائے

 دل یہ کہتا ہے کہ؛ رویا جائے

آنکھ کے پیالوں کو دھویا جائے

لے اُڑا خواب تو آنکھوں سے کوئی 

اب نہ آرام سے سویا جائے

ہار جب ٹُوٹ کے بکھرے ہر سُو

آنسوؤں کو ہی پرویا جائے

دھیان کا شہر تو کھونے کا نہیں

آؤ اس شہر میں کھویا جائے

رات ہنستی ہے تو شبنم بن کر

دامن دل کو بھگویا جائے

ہے یہ نقاش نمائش کیسی

دل تو ہر گام پہ کھویا جائے


نقاش کاظمی


ممتاز شاعر نقاش کاظمی کورونا کے موذی مرض کا شکار ہو کر اللہ کو پیارے ہو گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ 

No comments:

Post a Comment