Friday, 11 September 2026

اک بڑے خواب کی فریاد بھی ہو سکتی ہے

 اک بڑے خواب کی فریاد بھی ہو سکتی ہے

زندگی موت سے آزاد بھی ہو سکتی ہے

پیاس اک پیاس جسے ماں کی دُعا ملتی پے

شہرِ مکٌہ کی وہ بُنیاد بھی ہو سکتی ہے

تُو مکمل سی کمی ہے کہ محبت ہے؟

یا فقیری کی یہ رُوداد بھی ہو سکتی ہے؟

عشق تو راکھ کو رنگوں میں بدل دیتا ہے

وہ پری زاد، زمیں زاد بھی ہو سکتی ہے

میں جو کپاس کے پھولوں میں مگن رہتا ہوں

یہ اَگَن سلسلۂ فرہاد بھی ہو سکتی ہے

جام در جام ہیں آنکھوں میں سُلگتے ڈورے

یہ تیری چاپ کی اک یاد بھی ہو سکتی ہے

چاند کے پاؤں کی زنجیر تو کاٹو حیدر

یہ زمیں رات سے آزاد بھی ہو سکتی ہے


نجم الحسنین حیدر

No comments:

Post a Comment