فلمی گیت
میرا جیون کورا کاغذ کورا ہی رہ گیا
جو لکھا تھا آنسوؤں کے سنگ بہ گیا
میرا جیون کورا کاغذ۔۔۔۔
اک ہوا کا جھونکا آیا ٹُوٹا ڈالی سے پھُول
نہ پوَن کی نہ چمن کی کس کی ہے یہ بھُول
کھو گئی خوشبو ہوا میں کچھ نہ رہ گیا
میرا جیون کورا کاغذ۔۔۔۔
اُڑتے پنچھی کا ٹھکانا، میرا نہ کوئی جہاں
نا ڈگر ہے نا خبر ہے جانا ہے مجھ کو کہاں
بن کے سپنا ہمسفر تھا ساتھ رہ گیا
میرا جیون کورا کاغذ۔۔۔۔
نغمہ نگار: ایم جی حشمت
گلوکار: کشور کمار
موسیقار: کلیان جی، آنند جی
No comments:
Post a Comment