عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
در بدر مدحتِ سرکارؐ سناتا ہُوا میں
اپنی بخشش کا سامان بناتا ہوا میں
آپﷺ ہیں مسند محمود پہ جلوہ افروز
اور غلاموں میں کھڑا نام لکھاتا ہوا میں
روکتے کھینچتے دوزخ سے بچاتے ہوئے آپؐ
اور دوزخ کی طرف دوڑ لگاتا ہوا میں
آپؐ فرماتے ہوئے کون سنائے گا مجھے نعت
دُور جوتوں میں کھڑا ہاتھ ہلاتا ہوا میں
اچھا لگتا ہوں بہت اپنے خدا کو تحسین
اپنے ہونٹوں کو درودوں سے سجاتا ہوا میں
یونس تحسین
No comments:
Post a Comment