Tuesday, 15 September 2026

جنت نظیر شہر پر کس کی نظر لگی

 جنت نظیر شہر پر کس کی نظر لگی

سن کر تمہارا نام میرے دل میں تھی خوشی

گلگت میرے حسین شہر! تجھ پہ ہو سلام

لکھتا رہا ہوں تجھ پر میں نوحہ کبھی کبھی

ناحق لہو بہا ہے جس سے دوستو

رزقِ حلال، امن و اماں بھی چلی گئی

ناصر شمیم کہتا ہے یہ ہاتھ جوڑ کر

یارو خدا کے واسطے چھوڑو یہ بیخودی


ناصر عباس شمیم

No comments:

Post a Comment