Sunday, 27 September 2026

بڑا بے ڈھنگ تھا جب تم نہیں تھیں

 بڑا بے ڈھنگ تھا، جب تم نہیں تھیں

میں خود سے تنگ تھا، جب تم نہیں تھیں

میں اب رنگین غزلیں کہہ رہا ہوں

سخن بے رنگ تھا، جب تم نہیں تھیں

تمہارا کون تھا، جب میں نہیں تھا؟

میں کس کے سنگ تھا، جب تم نہیں تھیں

چمک اُٹھا ہوں تیرے پاس آ کر 

بدن پر زنگ تھا، جب تم نہیں تھیں 

یہ غم، جس سے کوئی رِشتہ نہیں اب 

یہ میرا انگ تھا، جب تم نہیں تھیں


مرزا منیب بیگ

No comments:

Post a Comment