وہ دکھے گا ضرور دیکھیں تو
وہ وہاں اور دور دیکھیں تو
دل کہیں بعد ہے مگر پہلے
ہے نظر کا قصور دیکھیں تو
جس نے دیکھا ہے آنکھ بھر کے مجھے
اس نظر کا غرور دیکھیں تو
ہاتھ میں آ کے لا الہ کہا
پتھروں کا شعور دیکھیں تو
بات کچھ اور ہے سرِ قرطاس
آپ بین السطور دیکھیں تو
رات دن ایک کرنا پڑتے ہیں
روز مرہ امور دیکھیں تو
آپ کی ہر سزا بجا مرشد
اک ذرا بھی قصور دیکھیں تو
مرشد سعید ناصر
No comments:
Post a Comment