فلمی گیت
میرا جیون کچھ کام نہ آیا
جیسے سُوکھے پیڑ کی چھایا
اپنوں کے ہوتے ہوئے تن میں بسی تنہائی
آنسُو بنا کے خُوشی آنکھوں سے میں نے برسائی
خُوشیوں کو روتے روتے
دُنیا میں اب تو میرا جی گھبرایا
برس گئے رے ساون، دریا بھی جوش میں آئے
پھُول بھی کِھلنے لگے، کلیوں کے من مُسکائے
سُونی رہی اک ڈالی
اس پہ تو کوئی اب تک پھُول نہ آیا
جینے کو جی نہ چاہے، مانگوں تو موت نہ آئے
سانسوں کے چلنے کو تو جیون کہا نہیں جائے
درد بسا کے دل میں
میرا نصیب مجھ کو کہاں پہ لایا
نغمہ نگار : ایم جی حشمت
گلوکار: کشور کمار
موسیقار : سپن جگموہن
No comments:
Post a Comment