Wednesday, 30 September 2026

اس کی جو ہمہ وقت ضرورت نہیں ہوتی

 اس کی جو ہمہ وقت ضرورت نہیں ہوتی

سو ہم سے غمِ یار کی عزت نہیں ہوتی

لاحق ہو جنہیں اپنوں سے ہی جان کا خطرہ

ان کے لیے کوئی صبر کی آیت نہیں ہوتی

ماں باپ کو یہ کہہ کے نکالا گیا گھر سے

اب ہم سے مزید آپ کی خدمت نہیں ہوتی

ہر رات مرے دل پہ گزرتی ہے قیامت

یہ کیسی اداسی ہے جو رخصت نہیں ہوتی

ہم لوگ یونہی بیٹھ گئے تھے پئے رونق

بازار میں ہر چیز کی قیمت نہیں ہوتی


کرن منتہیٰ

No comments:

Post a Comment