Tuesday, 29 September 2026

حکم ہے اس کا کہ سچ ہر بات کہنا چاہیے

 حکم ہے اُس کا کہ سچ ہر بات کہنا چاہیے

رات کو دن اور دن کو رات کہنا چاہیے

یہ جو دریا بہہ رہا ہے شور اس کا وصف ہے

دل کا دریا خاموشی کے سات بہنا چاہیے

یوں بھی دینا چاہیے اُن کے سوالوں کے جواب

کچھ خیالِ خاطرِ جذبات رہنا چاہیے

غیر تو پھر غیر ہیں یہ بھلا سمجھیں گے کیا

دوستوں سے بھی تو کوئی بات کہنا چاہیے

زندگی! اب تُو بتا دے کیا ہے تیرا فیصلہ؟

کیا ہمیں اک دوسرے کے سات رہنا چاہیے

تم ہی رخسار! پہناؤ لباس الفاظ کے

یوں اشاروں میں نہ ساری بات کہنا چاہیے


رخسار امروہوی/رخسار امروہی

سیدہ رخسانہ زہرا

No comments:

Post a Comment