اسی لیے ہی تو حدِ بیاں سے آگے ہے
علیؑ زمانے کے وہم و گماں سے آگے ہے
علیؑ کو مان رہا ہوں میں روزِ اول سے
مِرا یقین تمہارے گماں سے آگے ہے
نصیری اور مقصر جہاں تلک پہنچے
یقین مان علیؑ تو وہاں سے آگے ہے
لگا ہوا ہے علم شاہ کا مِرے گھر پر
مِری زمین تِرے آسماں سے آگے ہے
گواہی دیتا ہے مہدی یہ خون کا ماتم
ہمیں حسینؑ حقیقت میں جاں سے آگے ہے
مہدی بخاری
No comments:
Post a Comment