Thursday, 3 September 2026

جنم جنم کا ساتھ ہے تمہارا ہمارا

 فلمی گیت


جنم جنم کا ساتھ ہے تمہارا ہمارا

اگر نہ ملتے اس جیون میں، لیتے جنم دوبارا

جنم جنم کا ساتھ ہے تمہارا۔۔۔۔۔


جب سے گُھومے دھرتی، سُورج، چاند، ستارے

تب سے میری نگاہیں، سمجھے تیرے اشارے

رُوپ بدل کر ساجن میں نے، پھر سے تمہیں پُکارا

جنم جنم کا ساتھ ہے تمہارا۔۔۔۔۔


پیار کے پنکھ لگا کے دور کہیں اُڑ جائیں

جہاں ہوائیں غم کی ہم تک پہنچ نہ پائیں

خُوشیوں کی خُوشبو سے، مہکے گھر سنسار ہمارا

جنم جنم کا ساتھ ہے تمہارا۔۔۔۔۔


نغمہ نگار: ایم جی حشمت

گلوکار : لتا، رفیع

موسیقار: جگال کشور، تلک راج

No comments:

Post a Comment