Sunday 30 June 2024

جہاں میں آئے ہیں ہم ذکر کبریا کے لیے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت 


جہاں میں آئے ہیں ہم ذکر کبریا کے لیے

زباں ملی ہے ہمیں مدحِ مصطفیٰؐ کے لیے

الہیٰ تیرے محمدﷺ کی کر رہا ہوں ثناء

زبان دی ہے تو لہجہ بھی ثناء کے لیے

ملی مٹھاس لبوں کو جب ان کا نام آیا

سماعتوں نے مزے نعتِ مصطفیؐ کے لیے

پہونچ ہی جائے گا منزل پہ تُو قدم تو اٹھا

کہ ابتدا بھی ضروری ہے انتہا کے لیے

یہ ارضِ پاک مدینہ ہے رشکِ خُلدِ بریں

سنبھل سنبھل کے قدم رکھ یہاں خدا کے لیے

شعاعِ مہر سے مٹتی ہے تیرگئ جہاں

ملا ہے عشقِ نبیؐ قلب کی جلا کے لیے

نبیؐ کے حلقہ بگوشوں کو کیا چُھوئے گی قضا

فنا ہے ان کے لیے اور نہ یہ فنا کے لیے

کسی نبی نے نہ معراج کا شرف پایا

یہ سیر عرشِ مقدر تھی مصطفیٰؐ کے لیے

بنامِ ساقئ کوثر عطا ہو جامِ ولا

کہ بے قرار ہے زاہد مئے ولا کے لیے


زاہد فتحپوری

کرار حسین

No comments:

Post a Comment