Saturday, 22 June 2024

کفن لپیٹ کے نکلے ہیں صاحبان حسین

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کفن لپیٹ کے نکلے ہیں صاحبانِ حسینؑ

چلا ہے دِین بچانے کو کاروانِ حسینؑ

ہے جشن کیسا؟ محرّم میں عاشقانِ حسینؑ

اسی مہینے میں لٹتا ہے خاندان حسین

حضور دیکھیے لاکھوں یزید کے آگے

ہے چھ برس کی سکینہؑ سکون جانِ حسینؑ

یزید کو تھا تعجّب کی کیا کٹا ہے بھلا

وہ سُن رہا تھا سناں پر سے جب بیانِ حسینؑ

"حسینؑ منّی" کہا سرور دو عالمﷺ نے

اب اور کوئی بیاں کیا کرے گا شانِ حسینؑ

فُرات اب تِرے زخموں پہ ڈالنے کو نمک

تجھے میں پھر سے سناؤں گا داستانِ حسینؑ

بلال کیسے کوئی آنچ آ سکے ان پر

نبیؐ، علیؑ، بھی ہیں زہراؑ ہیں پاسبانِ حسینؑ


بلال صابر

No comments:

Post a Comment