Thursday, 20 June 2024

جنوں کیا شوق کیا اظہار کیا ہے

 جنوں کیا شوق کیا اظہار کیا ہے؟

ہوئے منصور تو پھر دار کیا ہے؟

سرہانے بیٹھ کر تم وقتِ آخر

نہ پوچھو خواہشِ بیمار کیا ہے؟

مسلسل آہٹیں سی ہو رہی ہیں

ذرا دیکھو پسِ دیوار کیا ہے؟

سجا کر خود کو بيٹھے سوچتے ہیں

نہ جانے قیمتِ بازار کیا ہے؟

امین! اسٹیج ہے دنیا اگر تو

تِرا اس کھیل میں کردار کیا ہے؟


امین اوڈیرائی

No comments:

Post a Comment