عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
سب آپ کے بیمار شفا مانگ رہے ہیں
بس شہر مدینہ کی ہوا مانگ رہے ہیں
اُٹھتے ہی مِرے ہاتھ دعا مانگ رہے ہیں
ہر موڑ پہ اُمت کا بھلا مانگ رہے ہیں
بے چین ہیں بے تاب ہیں یہ دل کے اندھیرے
انوارِ رسالتﷺ کی ضیا مانگ رہے ہیں
یہ ساری عبادات یہ اعمال ہمارے
سرکار دو عالمؐ کی رضا مانگ رہے ہیں
کیا شانِ سخاوت ہے کہ دیتے ہیں برابر
صف باندھ کے سب شاہ و گدا مانگ رہے ہیں
ہو جاؤں گا میں ٹھیک چلو لے کے مدینہ
نادان طبیبوں سے دوا مانگ رہے ہیں
بس نعت نبیؐ ہم تو علی کہتے رہیں گے
ہو زور قلم اور عطا مانگ رہے ہیں
محمد علی نعیمی
No comments:
Post a Comment