عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
لكھا ہوا سب چھوڑ کے قرآن پڑھا کر
الملک پڑھا کر، کبھی رحمٰن پڑھا کر
حم پڑھا کر، کبھی یُسین پڑھا کر
انعام پڑھا کر، کبھی فرقان پڑھا کر
انفال پڑھا کر، کبھی اعراف پڑھا کر
احزاب پڑھا کر، کبھی عمران پڑھا کر
احقاف پڑھا کر، کبھی ماعون پڑھا کر
اخلاص پڑھا کر، کبھی انسان پڑھا کر
النور پڑھا کر، کبھی الطور پڑھا کر
الروم پڑھا کر، کبھی لقمان پڑھا کر
اس نُور کا، والله! مُتبادل نہیں کوئی
فُرصت ہے تو الله کی بُرھان پڑھا کر
نازل ہُوا ہے قلبِ محمدﷺ پہ یہ پیغام
دستورِ حيات يہ حضرتِ انسان پڑھا کر
پڑھ سیدِ کونین و شہِ دیںﷺ کے فرامیں
کچھ روشنئ قبر کا سامان پڑھا کر
ڈاکٹر مدثر جاوید ملک
No comments:
Post a Comment