Wednesday 5 June 2024

کہا رب نے مرے بندے کبھی مایوس مت ہونا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کہا رب نے مرے بندے کبھی مایوس مت ہونا

کبھی مت کر گلے شکوے کبھی مایوس مت ہونا

یقیناً رات ہوتی ہے تو ہوتا ہے سویرا بھی

بنیں گے کام سب بگڑے کبھی مایوس مت ہونا

نا امیدی نہیں اچھی، یہ مایوسی نہیں اچھی

لگیں گے کفر کے فتوے کبھی مایوس مت ہونا

گزرجائیں گے یہ بھی دن چلے آئیں گے اچھے دن

دکھائے گا خدا جلوے کبھی مایوس مت ہونا

بلائیں آتی رہتی ہیں وبائیں آتی رہتی ہیں

عمل کرتے رہو اچھے کبھی مایوس مت ہونا

پکڑ لیتا ہے مضبوطی سے جو اللہ کی رسی

اسے قرآن یہ بولے کبھی مایوس مت ہونا

نبیﷺ آلؑ نبی کا تھام لے دامن علی پیارے

کہا مرشد نے تو سن لے کبھی مایوس مت ہونا


محمد علی نعیمی

No comments:

Post a Comment