Sunday, 28 August 2022

ہندو سمجھ کے مجھ کو جہنم نے دی صدا

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


ہندو سمجھ کے مجھ کو جہنم نے دی صدا

میں پاس جب گیا تو نہ مجھ کو جلا سکا

بولا کہ تجھ پہ کیوں مِری آتش ہوئی حرام

کیا وجہ، تجھ پہ شعلہ جو قابو نہ پا سکا

کیا نام ہے، تُو کون ہے، مذہب ہے تیرا کیا

حیراں ہوں میں، عذاب جو تجھ تک نہ جا سکا

میں نے کہا؛ کہ جائے تعجب ذرا نہیں

واقف نہیں تُو میرے دلِ حق شناس کا

ہندو سہی مگر ہوں ثنا خوانِ مصطفیٰﷺ

اس واسطے نہ شعلہ تِرا مجھ تک آ سکا

ہے نام دلو رام، تخلص ہے کوثری

اب کیا کہوں، بتا دیا جو کچھ بتا سکا


کوثر علی کوثری (دلو رام کوثری)

No comments:

Post a Comment